101 Hadīth Qudsī (Arabic + Urdu Translation)
Recorded by Muhyiddin Ibn 'Arabi
in his Mishkat al-Anwar (The Niche of Lights)
Translated by Abrar Ahmed Shahi
Ibn Arabi Foundation 2010. 
Price Rs 370/-
Int'l US $ 10.
In Stock Order now
Ibn 'Arabi’s Mishkāt al-Anwār is one of the most important and influential early collections of hadith qudsi. It comprises 101 sayings, drawn from the oral tradition as well as written collections.
This book is a translation of the full Arabic text, with notes and selected commentary from the other works of Shaykh al-Akbar, compiled from the best early manuscripts, critically edited by Stephen Hirtenstein and Martin Notcutt of Anqa Publishing and translated into urdu as a whole for the very first time by Abrar Ahmed Shahi of Ibn Arabi Foundation.
الحمد للہ علی احسانہ والصلاة والسلام علی حبیبہ محمد وعلی آلہ واصحابہ وسلم۔ آج ہم ابن عربی فاونڈیشن کی جانب سے محبان ابن عربی کے سامنے حضرت شیخ اکبر محی الدین ابن عربی کی ایک اور تصنیف مِشْکَاةُ الاَنْوَار فِیْمَا رُوِیَ عَنْ اللہِ مِنْ الاَخْبَارِ، مستند عربی متن اور سہل اردو ترجمے بمع حواشی اور تشریحات کے پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہیں ہیں۔ یہ کتاب احادیث قدسی کے اولین مجموعوں میں سے وہ مجموعہ ہے جو آپ نے شہر مکہ میں سن 599 ہجری میں مرتب کیا۔ اس تمام عمل کی بنیاد وہ حدیث نبوی بنی جس میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: جو میری امت کے لیے (میری) سنت میں سے چالیس احادیث محفوظ کرے گا میں قیامت والے دن اس کی شفاعت کروں گا اور ایک روایت میں ہے کہ جو کوئی میری امت کے لیے ایسی چالیس احادیث محفوظ کرے گا جن کی انہیں ضرورت ہو تو اللہ اُسے فقیہ اور عالم بنا دے گا۔ شیخ اکبر فرماتے ہیں چونکہ انسان اپنی آخرت کا اپنی دنیا کے مقابلے میں زیادہ محتاج ہے تو میں نے اسی مقصد کے پیش نظر احادیث قدسی کا یہ مجموعہ مرتب کیا تا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اور آپ کو علم سے فائدہ پہنچائے اور محض اپنے احسان اور برکت سے ہمیں اِس کا اہل بنائے، وہ تو ہر چیز پر قادر ہے۔
ہم (ابن عربی فاونڈیشن میں) اس پاک ذات کے نہایت شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمیں اس بات کی توفیق دی کہ ہم اس علمی امانت کے سفر کو آگے لے کر چلیں اور اس دور کے تقاضوں کے مطابق اس بیش قیمت قدسی مجموعے کو لوگوں تک ان کی اپنی زبان میں مکمل تحقیق اور تدقیق کے بعد نہایت ہی سہل اسلوب میں شائع کریں۔ یہ اشاعت اس کتاب کی پچھلی تمام اشاعتوں سے زیادہ جامع اور تحقیق شدہ ہے۔ چونکہ یہ کتاب عنقاء پبلشنگز انگلینڈ کی طرف سے انگریزی ترجمے کے ساتھ نہایت ہی بہترین صورت پر شائع ہو چکی ہے تو ہماری یہ ذمہ داری تھی کہ اس اشاعت کو پچھلی تمام اشاعتوں سے متمیز بنایا جا سکے اس سلسلے میں ہم نے بھرپور محنت کی ہے اور اسے حتی الامکان بین الاقوامی معیار کے مط۔ابق شائع کرنے کی کوشش کی ہے۔
کتاب کی مکمل عربی عبارت عنقاء پبلشنگز سے حاصل کی گئی ہے جو ہر طرح کی غلطیوں سے پاک ہے۔ تمام احادیث کا شستہ اور سلیس ترجمہ کیا گیا ہے۔ حتی الامکان احادیث کی مستند کتب حدیث سے تخریج کی گئی ہے۔ منتخب احادیث کی کلام شیخ اکبر سے شرح نقل کی گئی ہے۔ اور شیخ اکبر کے کلام بالخصوص فتوحات مکیہ سے علوم حدیث پر آپ کی آراء کو جمع کیا گیا ہے جو کتاب میں مقدمے کی صورت اختیار کر گیا ھے۔
